0

براوو نے دھونی سے متعلق اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق اپنے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی، انھیں یہ گانا آئی پی ایل کے دوران بھارت میں جاری کرنا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے لیگ غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی ہوچکی ہے۔اس سے قبل ’’چیمپئنز‘‘ سے شہرت پانے والے براوو نے نئے گانے میں اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان دھونی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں