مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کی رہائشی فوٹو جرنلسٹ 26 سالہ مسرت زہرا پر فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسانے کا مواد پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انھیں مستند ذرائع سے خبر ملی تھی مسرت زہرا فیس بک پر مجرمانہ انداز میں ریاست مخالف پوسٹس کررہی ہیں۔مسرت زہرا نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ برسوں کے دوران شائع ہونے والے کام کو فیس بک پر دوبارہ پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں