کورونا ویکسین کا تجرباتی استعمال جمعرات سے ہو گا، برطانوی وزیر صحت

اسلام آباد(نیو زڈیسک)برطانوی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا مریضوں پر تجرباتی استعمال جمعرات سے شروع کردیا جائے گا۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کاک نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی یہ ویکسین آکسفورڈ پراجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔انہوں نے ویکسین کی تیار پر امپیریل اور آکسفورڈ یونیورسٹی پروجیکٹ کی تعریف کی۔کورونا کو اقوام متحدہ نے عالمی وبا قرار دے رکھا ہے، وائرس سے اب تک دنیا میں 25 لاکھ 28 ہزار انسان متاثر ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 75 کے قریب انسان جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں