0

پنجاب میں کورونا کے ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا کے ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی صوبے میں ڈینگی کے 12 مریض سامنے آگئے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کا تعلق اسلام آباد اور 8 کا تعلق دیگر شہروں سے ہے۔ جبکہ 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے تاحال کوئی انتظام نہیں کیا۔ ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے بتایا کہ بارشوں کے سبب ڈینگی لاروا نکلا ہے، اسے تلف بھی کیاجارہاہے۔ ڈینگی ٹیمیں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہیں۔ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے مزید کہا کہ ماسک گلوز پہنےٹیمیں ڈینگی لاروا ختم کررہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں