وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ہے: منشا پاشا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ امید ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔انہوں نے لکھا کہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر آفیسرز کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی ۔منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں