0

’کاروبار کھولنے سے متعلق سندھ اور وفاق ایک فیصلہ کرینگے‘، امتیاز شیخ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کاروبار کھولنے سے متعلق سندھ حکومت اور وفاق ایک پیج پر رہ کر فیصلہ کریں گے۔سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاروبار کھولنے سے متعلق کمیٹی بنائی تھی۔کمیٹی نے تاجروں سے مل کر سفارشات مرتب کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک دو روز میں کمیٹی سفارشات پر وفاق سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے، وزیراعلیٰ فیصلوں سے متعلق وفاق سے رابطے میں رہتے ہیں۔ بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے صوبے اپنے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی طور پر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن سخت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے لاک ڈاؤن 5 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں