0

دسویں کے نتائج کے بعد ہی کالج میں داخلوں کا اعلان ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہونگے اور دسویں جماعت کے نتائج کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تمام بورڈ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہونگے، جبکہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 60 روز میں جاری کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہونگے ۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے اور گیارہویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یکم سے نویں جماعت کے داخلے یکم جون سے 10 جون کے درمیان ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں