0

کورونا قبرستان پر سندھ حکومت اور اسٹیل مل آمنے سامنے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیےقائم قبرستان کی زمین پر سندھ حکومت اور اسٹیل مل کا تنازعہ سامنے اگیا ہے۔پاکستان اسٹیل نے سندھ بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں پاکستان اسٹیل نے قبرستان کا قیام غیر قانونی قرار دیا ہے۔اسٹیل مل انتظامیہ کا مراسلے میں موقف ہےکہ کورونا قبرستان پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تجاوزات ہے جبکہ قبرستان میں دو میتوں کی تدفین بھی کی جا چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں