0

حکومت چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، سراج الحق

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت چینی بحران کے تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ ہم میدان میں آئیں گے۔ چینی بحران کی صرف فرانزک رپورٹ پر اکتفا نہ کیا جائے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔لاہور کے سرحدی گاؤں پڈھانہ میں گندم کی کٹائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 1200 ارب روپے کے پیکیج کی طرح کسانوں کے لئے بھی پیکیج کا اعلان کریں۔ گندم کا رنگ پیلا ہے تو کسان کا رنگ بھی زرد ہے، انہیں محنت کا معاوضہ نہیں ملتا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ تینوں پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کسانوں کو بلاسود قرضے، کھاد پر سبسڈی اور ٹیوب ویلوں پر رعایت دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں