قیامت کی بڑی نشانی پوری ہونے کو ۔۔۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 1 نہیں 2 نہیں بلکہ کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو چکی ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 456 ہوگئی۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 42517 ہوگئی ہے جو کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 24114 جبکہ سپین میں اب تک 20852 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ اٹلی میں متاثرین کی یومیہ تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ فرانس میں اب تک اس وباء سے 20265 اور برطانیہ میں 16509افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثناء متعدد یورپی ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی پر غور کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں مزید 449 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 16509 ہوگئی ہے۔برطانیہ کے ڈپٹی چیف سائنٹیفک مشیر کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ فرانس میں اب تک 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں تاہم دیگر ممالک کے برعکس ان اموات میں نرسنگ ہومز میں ہونے والی اموات بھی شامل ہیں۔ اٹلی، سپین اور امریکہ کے بعد اب فرانس میں بھی اموات 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 42094 ہوگئی ہے جو کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اسی طرح ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 784000 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے باوجود بہت سی ریاستیں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو یا تو نرم کر رہی ہیں یا پھر ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا میں لوگوں کو پرچون کی دکانوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جارجیا میں جِم اور حجام کی دکانیں جمعے کو کھل جائیں گی جس کے بعد پیر سے سنیما اور ریسٹورنٹس بھی کھل جائیں گے۔ ٹینیسی میں بہت سے کاروبار یکم مئی کو کھلیں گے تاہم ان تمام ریاستوں میں سماجی دوری کا ضابطہ لاگو رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں