0

حکومت پاکستان نے مارکیٹیں کھولنے کی مشروط اجازت دے دی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عید سے قبل مارکیٹیں کھولنے کی مشروط اجازت دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔ حکومت نے تاجروں اور سٹیک ہولڈرز سے حتمی مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تاجروں اور سٹیک ہولڈرز سے حتمی مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عید کی تیاریوںکیلئےمرحلہ وار اجازت دی جاسکتی ہے، عید کی تیاریوں کے حوالے سے گھریلو سطح پر عید کے سامان کی تیاری کی اجازت دی جائے گی، پہلے مرحلے میں چوڑیاں، مہندی، اور بچوں کے گارمنٹس بنانے والی گھریلو صنعتوں کو اجازت دی جاسکتی ہے اور جن اداروں کو اجازت دی جائے گی انہیں سینیٹائز اور ملازمین کی صحت کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رمضان کے بعد خریداری کے مراکز کو بھی اجازت دی جاسکتی ہے، بازاروں میں خریداروں کو مخصوص اوقات میں خریداری کی اجازت ہوگی ، تاجروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گزشتہ30گھنٹے کے دوران پنجاب کے 6شہروں دیپالپور،چشتیاں،ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ اورتریموں ہیڈ ورکس جھنگ کے دورے کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ان شہروں میں احساس کفالت پروگرام کے سینٹرز،ہسپتالوں اورگندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا ۔ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنائے گئے مالی امدادکے سینٹر میں موجود خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ خواتین نے مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائیں دیںاور کہا کہ آپ کی حکومت نے غریب لوگوں کیلئے شاندار فلاحی کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں