دوبئی میں حالات قابو سے باہر۔۔!! مشتعل پاکستانیوں کا قونصلیٹ کے باہر ہنگامہ۔۔۔وجہ جان کر آپ کو بھی پاکستانی سرکاری حکام پر غصہ آ جائے گا

دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے نےٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا، دبئی میں مہنگےٹکٹوں کی فروخت کےباعث وطن واپس آنے والے پاکستانی سراپا احتجاج،مسافروں کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان آنے والے مسافروں کو مہنگے ٹکٹس فروخت کیے جارہے ہیں جس پر مسافروں نے پاکستان قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا،منہگے ٹکٹوں کی فروخت پر مشتعل افراد کی پاکستانی سفارتی کے عملے سے تکرار بھی ہوئی اور جس سے شدید بد نظمی پیدا ہوگئی،پاکستانیوں کا شکوہ ہے کہ ٹکٹ اتنے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں جو قوت خرید سے باہر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے اور شہریوں کے درمیان بدنظمی کے بعد قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا ہے جس کے باعث وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستانی شہریوں نے قونصل خانے کے سامنے احتجاج بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے لیکن حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں