روزانہ دہی کھانے کے فوائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس طرح ماہرین روزانہ ہمیں دودھ پینے کی تلقین کرتے ہیں اِسی طرح ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ دہی کھانا بھی لازمی ہے کیونکہ دہی میں شامل غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور دہی کے کھانے سے ہمیں بہت سے طبی فوائد بھی ملتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، دہی کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ چونکہ اب موسم گرما ہے اگر روزانہ ہم اپنے کھانے میں دہی کا استعمال کریں تو ہم پانی کی کمی، متلی اور گرمی کے موسم کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ساتھ میں خود کو تندرست بھی رکھ سکتے ہیں۔دہی کے فوائد:روزانہ دہی کھانا کیوں ضروری ہے؟دہی میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کو اور ہمارے دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ماہرین کہتے ہیں کہ جو لوگ جوڑوں کے درد اور آسٹیوپوروسس کے مریض ہوتے ہیں اُنہیں روزانہ ایک کٹوری دہی لازمی کھانا چاہیے۔دہی ہمارے مدافعاتی نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری آنتوں کا بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے۔دہی میں پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں اور جِلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔دہی ہمارے بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے جو کہ ایک قسم کا سَر کا انفیکشن ہوتا ہے اور دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سَر کے انفیکشن کو ختم کرکے ہمارے بالوں کو خشکی سے پاک کردیتے ہیں۔اپنی غذا میں دہی کو شامل کرنے کے طریقے:روزانہ دہی کھانا کیوں ضروری ہے؟دہی کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ دہی میں چینی شامل کرکے کھالیں۔آپ دہی کی میٹھی یا نمک والی لسّی بنا کر پی سکتے ہیں۔آپ دہی میں مختلف قسم کے پھل ڈال کر کھا سکتے ہیں۔آپ دہی کے نت نئے قسم کے رائتے بنا کر روزانہ اپنے دوپہر اور رات کے کھانے کے ساتھ کھاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں