0

سعودی خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا

جدہ( نیوز ڈیسک )سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گئے، جن کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ خواتین کی آبرو ریزی کرنے جیسے گھنانے جرائم میں بھی ملوث تھے۔  پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربیاور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو عدالت کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ایک گھر میں گھس کر دوخواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، گزشتہ روز اس سزا پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں کا سر قلم کر دیا گیا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد عمر اور اس کے دونوں سعودی ساتھی ھتان اور سلطان سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں داخل ہوئے، اس دوران انہوں نے شراب بھی پی رکھی تھی۔تینوں افراد نے گھر میں گھستے ہی ایک خاتون کوچاقو کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ سعودی نوجوان ھتان نے اس خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اسی دوران گھر میں موجود ایک اور خاتون نے ایک کمرے کا دروازہ لاک کر کے خود کو بچانے کی کوشش کی، مگر عمر اور سلطان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور اس خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں