کرونا کی وباء کا اثر پاکستان میں کتنے عرصے تک رہے گا ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ میں دونوں طرحف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی ہورہی ہے ، ملک میں کوئی احتیاط نہیں برتی جارہی ، سیاسی چپقلش سے عوام کنفوژ ہیں ۔ وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا ہے کہ جان بچانے کی براہ راست ذمہ داری وفاقی کی ہے، تمام ممالک اپنے لوگوں کو بچارہے ہیں معیشت کو نہیں ۔ سندھ حکومت نے اپنے
وسائل کے تحت اقدامات کیے ہیں ۔اگر کرونا وائرس کا زور ٹوٹ بھی گیا تو اس کے اثرات مہینوں رہیں گے ۔ ہماری معیشت پہلے ہی کمزور ہے ۔ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ الخدمت ، اخوت نے الزام تراشی سے ہٹ کر کام کیا ہے ، حکومت بھی ان کی مدد کرے ۔ ‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں