0

ماہرہ خان کا عاصم رضا کیلئے محبت بھرا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی وی اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا۔پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کارعاصم رضا بھی ہیں، اداکارہ نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا۔ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے عاصم، میں وہ وقت یاد کرتی ہوں کہ جب میں آپ سے گلے ملتی تھی، آپ کے گھر میں ڈانس کرتی تھی اور آپ کے گھر میں گانا گاتی تھی۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ یہ سب کچھ اپنے دوسرے بچوں کو بتانا نہیں چاہتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ وقت آگیا ہے کہ آپ کے دونوں بیٹے اور بیٹیوں کو اِس بارے میں معلوم ہوجائے کہ میں آپ کے لیے کتنی اہم ہوں اور آپ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی، آپ کی ماہرو۔‘ماہرہ خان نے لکھا کہ ’یہ تصویر میری پہلی فلم ’بول‘ کی ہے جو 2011 کے پریمیئر میں لی گئی تھی۔‘اداکارہ کی اِس پوسٹ پر عاصم رضا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری اور عزیز ماہرو، میرے بیٹے اور بیٹیاں جانتی ہیں کہ میرے لیے اُن سب میں سے سب سے زیادہ کون اہم ہے اور اِسی وجہ سے اُنہیں کوئی شک نہیں ہے، میں بھی آپ سے لفظوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘اِس سے قبل ماہرہ خان نے ایک ویب شو میں اِس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ جس سے محبت کرتی ہیں اُس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے اور وہ فی الحال دُنیا کو اِس بارے میں مزید کچھ نہیں بتانا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ عاصم رضا کی شریک حیات سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف ہیں اور اِن دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کا نام مریم رضا اور زینب رضا ہے جبکہ عاصم رضا پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں