ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا، جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔فیصل ادھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سعد ایدھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں، صرف میں والد کے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔ایدھی حکام نے بتایا ہے کہ فیصل ایدھی میں کورونا کی کوئی بھی علامات نہیں تھیں انہوں نے 2 روز قبل احتیاطاً کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آ گیا۔ایدھی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے۔ایدھی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل ایدھی نے 15 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں