عوام کے تعاون سے کورونا کے خلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا کے خلاف جنگ جیتیں گے، اس جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے، ہر قدم عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اٹھا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے ساہیوال میں قیام کیا جہاں ان سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا میرا ایک ایک لمحہ اپنے عوام کے لئے وقف ہے، شہر شہر دورے کر کے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں، یہ وقت صرف دکھی انسانیت کے دکھ باٹنے کا ہے، سیاست چمکانے والوں کو اپنے منفی رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں