0

قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کا ’’اسٹے ایٹ ہوم‘‘ چیلنج

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے ساتھی فٹبالرز کو لاک ڈاؤن کے دوران فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے گھر ہی میں ٹریننگ کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیم کے دیگر ممبران کے لیے ’’اسٹے ایٹ ہوم ‘‘ چیلنج شروع کردیا ہے۔لاک ڈاؤن میں گراؤنڈز بند ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے گھر پر ہی ٹریننگ شروع کردی، جیو نیوز کو بھیجی گئی ویڈیو میں صدام حسین گھر پر مختلف ٹریننگز اور پریکٹس کررہے ہیں۔27 سالہ فٹبالر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے باہر ٹریننگ نہیں ہوسکتی، اس لیے وہ گھر پر ہی ٹریننگ کررہے ہیں اور دیگر ساتھیوں کو بھی یہی مشورہ ہے۔انہوں نے ساتھی فٹبالرز کے لیے ’’اسٹے ایٹ ہوم‘‘ چیلنج شروع کرتے ہوئے دیگر فٹبالرز کو بھی کہا ہے کہ وہ گھر پر ٹریننگ کرکے ویڈیوز شیئر کریں۔دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ٹیم میں انتخاب کیلئے فٹنس بہت اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑی گھر پر ہی ٹریننگ کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ تجاویز کیلئے اپنی ویڈیوز بھی ان کو بھیج رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں