0

ہیلری کلنٹن کا کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کے حوالے سے سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ تمام ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں پھر سے معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ٹیسٹ، وائٹ ہاؤس نے مارچ کے آخر تک 27 ملین ٹیسٹ کا کہا تھا لیکن گزشتہ ہفتے تک صرف 4 ملین ٹیسٹ ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں