0

آئل کریش کو قومی ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئل کریش کو قومی ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک تیل ذخائر میں ساڑھے 7 کروڑ بیرل کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیل خریداری اسی صورت ہوگی جب کانگریس فنڈنگ کی منظوری دے گی۔ جب قیمتوں میں بہتری آئے گی تو اضافی تیل فروخت کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے امریکا کی تیل مارکیٹ کریش کرگئی جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل کی قیمت منفی زون میں چلی گئی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ڈھائی فیصد تک کمی دیکھی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں