عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں، انعام پائیں: فردوس عاشق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں، جس پر انہیں انعام بھی ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں۔انہوں نے کہا کہ نشان دہی کرنے سے عوام ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں گے، ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اور غریبوں کی دعائیں بھی لیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آرڈیننس سے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمے داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں