0

ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہونگے ؟ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام ہو گا۔اس کے علاوہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات 10 سے3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 111 کیسز سامنے آچکے ہیں، بہت جلد اینٹی ہورڈنگ ایکٹ نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی جگہ کی تلاشی لینے اور کسی بھی چیز کو ضبط کرنے کی اجازت ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 4111 مریض ہیں جبکہ 705 لوگ اس وقت تک الحمدللہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے بھرپور کام کر ررہی ہے اور اب تک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 14 ارب روپے کے فنڈز جاری کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جدید ٹیسٹ لیبز بنانے کے لیے 62 کروڑ روپے جاری کرچکے ہیں ۔ اس وقت 3200 ٹیسٹ روزانہ کی کیپیسٹی ہے جس کو 10 ہزار تک لیجانے کا ٹارگٹ ہے ۔ اس کے علاوہ فوڈ کی خریداری کے لیے 8 لاکھ 30 ہزار باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ احساس امداد پروگرام کے تحت حکومت پنجاب اس وقت تک 22 ارب 75 کروڑ روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن “تعمیراتی صنعت میں آسانیاں” پیدا کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کیبنٹ جلد پراپرٹی اور سٹیمپ ایکٹ میں ترامیم لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں