شاہد آفریدی واقعی ’’بوم بوم ‘‘ کے حق دار بن گئے۔!!! کورونا وائرس کے پیشِ نظر جنوبی وزیرستان کی عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا

وزیرستان (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شاہد آفریدی نے جنوبی وزیرستان میں کیا بڑا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان افریدی نے پولیٹکل کمپاؤ نڈ ٹانک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیںشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں، دورے کا مقصد لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا ،شاہد آفرید فاؤنڈیشن نے ملک کے مختلف حصوں میں راشن تقسیم کیے،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرے گی۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفرید ی فاؤنڈیشن کے ملک بھر 14 سکولز اور 2ہسپتال کام کررہے ہیں ،کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے سپ نے مل کر کام کرنا ہو گا ،کرونا سے بچنے کے لئے سب کو احتیاط کرنا ہوگا۔جنوبی اضلاع کے عوام آج بھی تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہے حکمرانوں کو اس علاقے کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپورٹ کرے تو وزیرستان میں یونیورسٹی اور کرکٹ اکیڈمی بنا سکتا ہوں ،سیاست کا مقصد خدمت خلق اور میں یہ سیاست کر رہا ہوں۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ،سابق قومی کپتان شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کے بھائی اقبال آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی فاونڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ ہونیوالے لنڈی کوتل سب ڈویژن کے 500 گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے بھائی اقبال آفریدی، شاہین آفریدی، ٹسٹ کرکٹر ریاض آفریدی، شاہین کے والد اور دیگر مہمانوں نے مستحق افراد میں باقاعدہ راشن تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں