0

شاہ محمود قریشی کے گلہ کرنے پر جائزہ لینے ملتان جا رہی ہوں، یاسمین راشد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے گلہ کرنے پر جائزہ لینے ملتان جا رہی ہوں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملتان کے اسپتالوں کی رپورٹ لے کر شاہ محمود کو آگاہ کروں گی۔’ہیلتھ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ملتان میں امداد نہیں ملی‘اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور سیکرٹریز صحت دو بار ملتان کا دورہ کرچکے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ملتان کے اسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور دوسری چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔پنجاب ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کاظفر مرزا، یاسمین راشد کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کوخط ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ملتان میں ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کے پہلے گروپ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ نیگیٹیو آیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں ڈاکٹرز سے پتا چلا کہ انہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سےسپورٹ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر اورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے درخواست کی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر صاحبہ آج تشریف لے جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں