0

چین میں انسداد وبا کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں،ادارہ مشترکہ کنٹرول میکانزم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کی ریاستی کونسل کے تحت وبا کے مشترکہ کنٹرول میکانزم ادارے کا کہنا ہے کہ چین میں انسداد وبا کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ میکانزم ادارے کےحکام کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران چین میں زرعی مصنوعات کی فراہمی بحال ہو چکی ہے ، زرعی مصنوعات کی قیمتیں مستحکم اور پہلے کی نسبت کم ہیں ۔ اس وقت موسم بہار کے دوران کاشتکاری کی سرگرمیاں گزشتہ برس کی نسبت تیز ہیں۔دوسری جانب وزارت زراعت کی اہلکار لیو لی حوا نے کہا کہ موسم بہار کی کاشتکاری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گااور اعلیٰ معیار کے تحت رواں برس کے اہداف کی تکمیل کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس خوراک کی پیداوار اور فراہمی مستحکم رہے گی جبکہ چین کے پاس اس وقت خوراک کے وافر وسائل موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں