0

انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 755 پوائنٹس اضافہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان، 18 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 755 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی 18 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 163 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 587 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 798 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں