0

مصری اداکارہ یاسمین صابری نے بزنس مین سے شادی کرلی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مصری اداکارہ یاسمین صابری نے بزنس مین احمد ابو ہاشما سے شادی کر لی، اس سے قبل فروری میں اداکارہ کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ مصری اداکارہ یاسمین صابری نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر اور تصاویر شیئر کیں جس میں نکاح کے وقت کی فوٹو بھی شامل تھی۔ اداکارہ کی شادی کی تصاویر دیکھ کر دنیا بھر سے مداحوں نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فروری میں یاسمین صابری اور احمد ابو ہاشما کی منگنی کی خبر منظر عام پر آئی تھی اورکچھ دن بعد اداکارہ نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویرشیئرکرکے ابو احمد ابو ہاشما سے جلد شادی کر نے کی تصدیق کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں