لاڑکانہ: چانڈکا اسپتال میں 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چانڈکا اسپتال میں 6 افراد میں کورونا کی تصدیق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایک بچے سمیت 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چانڈکا اسپتال میں مجموعی طور پر 12 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں، کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر دو محلوں ’دڑی ‘ اور ’نواں تک‘ کو سیل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے ایک ہی دن میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں