سوات یونیورسٹی نے ریڈیو کلینک نشریات شروع کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران پرائیویٹ کلینکس بند ہوئے تو سوات یو نیورسٹی نے ریڈیو کلینک نشریات کا آغاز کردیا۔کورونا وائرس کی روک تھام حکومت نے کاروباری مراکز اور پرائیوٹ کلینکس کو بند کیا تو لوگوں کے لیے طبی سہولیات کا حصول بھی مشکل ہو گیا، ایسے میں سوات یو نیورسٹی نے طبی معلومات شہریوں تک پہنچانے کے لیے ریڈیو کلینک کا آغاز کردیا، کلینک میں ماہر ڈاکٹرز مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں اور اور شہریوں کو فون اور سوشل میڈیا پر دوائیاں تجویز کرتے ہیں۔ہمیں ہائی جین کا، ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے، اور رات کو اچھی طرح نیند پوری کرنی چاہیے تاکہ ہمارا امیون سسٹم مظبوط ہو، سوات یونیورسٹی نے ایف ایم کی نشریات شروع کی ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں، لوگ میسج کرتے ہیں اور ڈاکٹرز لوگوں کو دوائیاں تجویز کرتے ہیں۔ریڈیو کلینک میں طبی ماہرین کے علاوہ انتظامیہ کے افسران کو بھی بلایا جاتا ہے جو کہ مقامی شہریوں کے ساتھ کورونا وئرس کی صورتحال اور انتظامیہ کے اقدامات کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں۔سوات یو نیورسٹی کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ٹیلی میڈیسن کا یہ پروگرام شروع کیا، جس سے ابھی تک ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔سوات یونیورسٹی کی ایف ایم کی نشریات نہ صرف ضلع سوات بلکہ ملاکنڈ دویژن کے دیگر اضلاع کے شہریوں کو بھی کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی اور معلومات فراہم کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں