سلمان احمد نےعمران خان کے ساتھ ماضی کی تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرلیا۔گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار سلمان احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں اور یہ دونوں شخصیات کسی کرکٹ کے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔سلمان احمد نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان اور اُن کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کی اِس مشکل گھڑی میں اُنہوں نے بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کی بہت دیکھ بھال کی اور اُن کا خیال رکھا۔‘گلوکار نے لکھا کہ ’پاکستان کو بہتری کی طرف لانے کے لیے کپتان سے بہتر کوئی حکمران نہیں ہوسکتا ہے۔‘اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف اداکار شان شاہد کے ٹوئٹ کا جواب دیا جو شان شاہد نے وزیراعظم عمران خا ن کی تعریف میں لکھا تھا۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان ایک ایسے شخص ہیں جو غیر دوستانہ پارلیمنٹ، موقع پرست لوگ، ناقص معیشت اور ماضی کے قرضوں کے انبار کے باوجود بھی اپنی پاکستانی عوام کے لیے لڑ رہے ہیں، اللّہ اُن کی رہنمائی کرے۔‘اداکار کے اِس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سلمان احمد نے لکھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے آدمی رہے ہیں۔‘سلمان احمد نے لکھا کہ ’غالب کا شعر ’مشکلات مجھ پر پڑیں تو آسان ہوگئیں‘ عمران خان کی زندگی کی بہترین مثال پیش کرتا ہے۔‘دوسری جانب سلما ن احمد نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے نوجوانوں کے لیے اپنا نیا گانا ’تجھے سلام‘ ریلیز کردیا ہے۔گلوکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے نئے گانے ’تجھے سلام‘ کی یوٹیوب لنک شیئر کی۔اُن کے اِس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 6 سو سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔واضح رہے کہ سلما ن احمد نیو یارک میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور 15 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد سلمان احمد اِس عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں