0

کراچی فش ہاربر اتھارٹی پر کام کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی فش ہاربر اتھارٹی پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے فش ہار بر اتھارٹی پر کام کی مشروط اجازت دی ہے۔حکم نامے میں فش ہاربر اتھارٹی کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ تمام ماہی گیروں کو ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کریں گے۔حکم نامے میں انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ ایک بوٹ پر 5 سے زائد فشر مین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ لائیو اسٹاک نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ماہی گیروں کو اگر حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا تو وبائی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ماضی میں فش ہار بر پر مچھلی کی نیلامی کے وقت کافی رش رہتا تھا، اس حوالے سے حکمنامے میں کہا گیا کہ اس موقع پر سماجی دوری کے اصول پر ہر صورت عمل کیا جائے گا اور فشریز میں لوگ رش نہیں لگائیں گے، ایک وقت میں 4 تا5 بیوپاریوں کو نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں