0

کینیڈا میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک، وجہ کیابنی ؟ خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کینیڈا کےصوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مشتبہ حملہ آور مردہ پایا گیا۔واقعہ نووا اسکوشیا کے دارالحکومت ہیلی فیکس سے 100 کلو میٹر دور ایک قصبے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک گھر کے باہر اور اندر کئی افراد کی لاشیں ملیں، ہلاک افراد میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل تھی جبکہ فائرنگ سے ایک آفیسر زخمی بھی ہوا۔پولیس ترجمان نے کا کہنا تھا حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور جعلی پولیس کار میں آیا تھا لیکن فائرنگ کے بعد دوسری کار میں فرار ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن 12 گھنٹے جاری رہا، تاہم مشتبہ حملہ آور 51 سالہ گیبریل وارٹ مین اتوار کی صبح مردہ پایا گیا اور حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں