کورونا سے بھارت میں 507، افغانستان میں 32 اموات

اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغانستان میں کورونا وائرس سے 32 اور بھارت میں 507 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب افغان وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 993 ہوگئی ہے۔افغان وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 131 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں