0

لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ بندشوں میں نرمی ممکن ہو: عمران خان

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کا کہنا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکےخود کو گھروں تک محدود رکھیں۔انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کرینگے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے توبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کے کورونا سےانتقال پر دکھ کا اظہاروزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے دیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی منسلک کیا جس میں موجود تمام ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام گھروں پر رہ کر کورونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں