اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا، وفاقی دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔کورونا سے متاثرہ 82 سال کا مریض گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔جاں بحق مریض 11 روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا، مریض کا تعلق اسلام آباد کے علاقے ترلائی سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں