یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

فیصل آباد(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد چینی 79 روپے فی کلو کی بجائے 76 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ چینی کا دو کلو کا پیکٹ 152 روپے جبکہ پانچ کلو کا پیکٹ 380 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں