دنیا میں 2331892 کورونا مریض، 160763 ہلاکتیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 31 ہزار 892 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 60 ہزار 763 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 15 لاکھ 73ہزار 935 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 280 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 57 ہزار 957 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےاس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 39 ہزار 15 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 913ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 31 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 551 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 68 ہزار 285 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 639 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 416 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 227 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 925 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 18 ہزار 323 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 793 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 538 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 724 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 217 ہو گئی۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 735 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 31 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 80 ہزار 868 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 313 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 793 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 92 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہزار925 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 149 ہو گئی۔ملک میں 5 ہزار 920 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 856 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں