0

باب دوستی پر آج ٹریڈ مکمل بند رہے گی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی 47 ویں روز بھی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند ہے، جبکہ یکطرفہ ٹریڈ بحالی کے سلسلے میں 4 روز کے دوران 150 کنٹینرز افغانستان گئے۔کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز افغانستان سے 100 سے زائد خالی کنٹینرز واپس پاکستان آچکے ہیں جس کے بعد آج ٹریڈ بند رہے گی۔دوسری جانب افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں800 پاکستانی ڈرائیور بدستور موجود ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں