0

بھارت، کورونا سے صحتیاب ہونے والا بزرگ چل بسا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والا 85 سالہ بھارتی بزرگ ایک دن بعد ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کا شکار مالاپورم سے تعلق رکھنے والا 85 سالہ بزرگ کورونا کا شکار ہونے کے بعد کورونا رپورٹس منفی آنے کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے ۔کیرالہ ہیلتھ منسٹر کے کے شیلاجا کے مطابق بزرگ کی موت کورونا نہیں بلکہ حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار بزرگ کو صحتیاب ہونے کے بعد عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے وقت درکار تھا لیکن ان کو قوت مدافعت نے ساتھ نہ دیا اور موت واقع ہوگی۔وزیر صحت کے مطابق بزرگ کو گُردوں کی بھی بیماری لاحق تھی، شیلاجا کے مطابق بزرگ کی موت کورونا سے نہیں ہوئی ۔بزرگ کی آخری رسومات کے حوالے سے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ادا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں