بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، بھارت کی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے جن 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے یہ اہلکار ممبئی میں تعینات تھے۔بھارتی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کی وجہ سے باقی تمام نیوی اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ بھارت بھر میں پیھلنے والی کورونا کی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار 425 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے پورے ملک میں اب تک 488 افراد اپنی جان سے گئے ہیں۔بھارت کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 892 مریض زیرِ علاج ہیں جب کہ 2 ہزار 45 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں