0

پاکستان مین جزوی لاک ڈاؤن پر بھی وائرس بڑھ رہا ہے: شیری رحمن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن ہونے پر بھی کورونا وائرس بڑھتا جارہا ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے کہ وائرس مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کا مقصد ایک ہونا چاہیے تھا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی کارکردگی سب کو معلوم ہے۔شیری رحمن نے بتایا کہ اب تک کورونا کا علاج بس سماجی دوری ہے، ہم سب کو ویکسین بننے تک سماجی دوری اختیار کرنی ہوگی۔وزیر اعظم نے میڈیا سے بھی لڑائی کر رکھی ہے، میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے کیمپ لگے ہیں، خورشید شاہ کو بھی بند کررکھا ہے۔پی پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ ابھی تو بس وقت ہے کہ ایک ہو کر قوم کے لیے سوچیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں