0

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 762 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے.سعودی عرب میں بروز جمعہ کورونا وائرس کے 762 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرین کی کل تعداد 7،142 ہوگئی ہے، وزارتِ صحت کے ترجمان نے جمعہ کو ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صحت یاب افراد کی تعداد 1،049 ہے جبکہ 4 مزید اموات کے بعد وفات پانیوالے87 ہوگئے ہیں.مکہ مکرمہ میں کورونا کےسب سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ان کی تعداد 325 ہے، مدینہ منورہ میں197، جدہ میں 142 جبکہ ریاض میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں