0

کرونا لاک ڈاؤن، اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کیسے کیا؟ اداکارہ نے نسخہ بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں دس کلو وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔پاکستانی اداکارہ نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ مٹاپے کا شکار ہوگئی تھیں اور وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا مگر انہوں نے سخت محنت کی اور صرف ایک ماہ میں دس کلو گرام وزن کم کیاانہوں نے بتایا کہ میں نے کھانے پینے میں احتیاط کی اور سخت ورزش کر کے اپنا وزن آدھا کرلیا۔ ثنا فخر نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ میں دس کلو گرام سے زیادہ وزن کم کیا۔اداکارہ نے کہا کہ مٹاپے کی وجہ سے سب اور بالخصوص خواتین بہت زیادہ پریشانی کا شکار رہتی ہیں مگر ہمیں پریشان ہونے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج میں آپ کو ایک نسخہ بتاؤں گی جو ان لوگوں کے لیے ہے جو جلد بازی کی وجہ سے صبح ناشتہ نہیں کرپاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں