یہ ہوئی نا بات۔۔!! وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا باقاعدہ آغاز۔۔۔یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا تانتا بندھ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے اسلام آباد میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کرکے با قاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا وفاقی حکومت نے عوا م کی سہولت کیلئے رمضان المبارک میں خطیر سبسڈی کا اعلان کیا ہےجو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک پہنچائے گی، جمہوری حکومت کے اس خصوصی پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ یوٹیلیٹی سٹورز
کارپوریشن رمضان کے دوران عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غذائی اجناس کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ اس مرتبہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 30 ارب سیل کاہدف مقرر کیا ہے ، پچھلے سال ساڑھے تین ارب سیل ہوئی تھی، اس کیلئے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو 50 ارب روپے اضافی دیئے ہیں، پہلے پانچ اشیا پر سبسڈی دی جا رہی تھی اب 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کا یہ پیکیج موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے بھی دوردراز علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ اس سبسڈی سے 80 لاکھ سے ایک کروڑ گھرانے مستفید ہوں گے ، مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کھانے پینے کی اشیا کی کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔ ادھر لاہورمیں بھی رمضان المبارک ریلیف پیکیج کا نفاذ گزشتہ روز سے کردیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا پہنچادی گئیں، گڑھی شاہو یوٹیلیٹی سٹور پر خریداروں کا رش رہا ،تاہم چینی دستیاب نہ ہونے پر خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔خریداروں کا کہنا تھا یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیا کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں