0

ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال کے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اس سال کے اپنے تمام کنسرٹس کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیئے جس کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی بتا دیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ اس سال کوئی کنسرٹ نہیں کروں گی جس کا بہت دکھ ہے، لیکن یہ صحیح فیصلہ بھی ہے کیونکہ اس وقت قرنطینہ میں رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔گلوکارہ نے پرستاروں سے گھروں پر رہنے کی درخواست کرتے ہوئے جلد کنسرٹس کر نے کی امید بھی ظاہر کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں