0

علی ظفر نے 16 سال کی عمر میں لکھا گانا گالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے 16 سال کی عُمر میں لکھا گانا ایک بار پھر سے مداحوں کے لیے گالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر اپنے مداحوں کے لیے وہ گانا گا رہے ہیں جو اُنہوں نے 16 سال کی عُمر میں لکھا تھا۔علی ظفر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں گلوکار اپنا مشہور گانا ’نہیں رے نہیں‘ گا رہے ہیں اور اُن کا یہ گانا ’کوک اسٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یہ گانا اُس وقت لکھا تھا جب میری عُمر صرف 16 سال تھی اور اُس کے بعد یہ گانا ’کوک اسٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم پہلے انسان نہیں ہیں جو اپنے وجود کے مقصد سے متعلق بہت سے سوالات میں اُلجھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں ہر ایک انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک سوالات ہی پوچھتا رہتا ہے۔‘علی ظفر نے لکھا کہ ’یہاں سوال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی’سچائی‘ جاننے کے بعد کتنے مخلص، روادار اور ایماندار رہتے ہیں۔‘گلوکار نے لکھا کہ ’میرا یہ گانا یوٹیوب پر بھی موجود ہے، آپ وہاں جاکر یہ مکمل گانا سُن سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نہیں رے نہیں‘ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ اِس سے قبل علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ذہنی دباؤ کو کس طرح ختم کیا جائے۔علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں موسیقی کی دُنیا کے سات مشہور سُر “سا – رے – گا – ما – پا – دھا – نی – سا” گاکر دِکھائے تھے اور کہا تھا کہ اِن سے ہم اپنے ذہنی دباؤ کو ختم کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں