انوشکا شرما نے کوہلی کیلئے گراؤنڈ کی یاد تازہ کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھیلوں کے کئی مقابلے ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں۔ کرکٹرز سمیت ہر شعبے کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جو کہ بالی وڈ اداکارہ بھی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گھر میں موجود بیٹسمین ویرات کوہلی سے’’باؤنڈری‘‘ لگانے کو کہہ رہی ہیں۔انوشکا شرما نے وڈیو میں گراؤنڈ میں موجود تماشائی کی طرح مزاحیہ انداز میں ویرات کوہلی کو چوکا لگانے پر زور دیا۔بھارتی اداکارہ نے وڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کرکٹ اور لاکھوں مداحوں کی محبت کو مس کر رہے ہیں، اس لئے انہوں نے ایک کرکٹ کی مداح کی طرح انداز اپنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں