کوئٹہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے اور مختلف اضلاع میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کوئٹہ اور اندرون صوبہ قلات، پشین، سمیت مختلف علاقوں میں بھی مطلع ابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئےکم سے کم در جہ حرارت میں وادی کوئٹہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ قلا ت اور زیارت میں 6، دالبندین میں 12ڈگری ، ژوب میں 15، لسبیلہ میں 17 پنجگور،خضدار ا میں 19ڈگری سینٹی گر یڈ ، گوادر میں 20 اور تربت میں 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب میرپور آزاد کشمیر میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں