0

PTI کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے قومی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا، وہ عام انتخابات میں حلقہ 256 کی نشست سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔نجی ٹی وی چینل کو حاصل ہونے والے استعفے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نے موقف اپنایا کہ انہوں نے 24 سال پہلے عمران خان کے ساتھ پارٹی بنائی، تاہم 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے 256 اور کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے۔نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ برسُوں تعلق ہونے کے باوجود عمران خان کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، تاہم ان کی پارٹی میں بانی ہونے کی حیثیت بحال رکھی جائے۔انہوں نے استعفے میں یہ بھی کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور پورا یقین ہے عمران خان کی سربراہی میں ملک آگے جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں